صفحۂ اول
![]() ![]() منتخب مضمون![]() مغل اعظم 1960ء میں بھارت میں بننے والی ایک تاریخی دور ڈراما فلم ہے۔ اس کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے آصف تھے۔ اس کے اہم اداکاروں میں پرتھوی راج کپور، درگا کھوٹے، دلیپ کمار اور مدھوبالا شامل تھے۔ اس فلم میں مغل شہزادہ سلیم، جو بعد میں نورالدین جہانگیر کے نام سے شہنشاہ بنے اور ایک درباری رقاصہ انارکلی کے عشق کو فلمایا گیا ہے۔فلم میں شہزادہ سلیم کے والد جلال الدین اکبر اس تعلق کو ناپسند کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں باپ اور بیٹے کے بیچ جنگ بھی ہوتی ہے۔ اس فلم پر کام کا آغاز کے آصف نے 1944ء میں اس وقت شروع کیا، جب انھوں نے شہنشاہ اکبر (1556 سے 1605) کے دور حکومت کے دوران میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں ایک ڈراما میں پڑھا۔اس فلم کا کام مالی مشکلات اور دوسری وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔1950 کی دہائی کے اولائل میں اس کی بنیادی فوٹوگرافی کا آغاز ہونا تھا لیکن اس سے پیشر ہی اس فلم کے ایک فنانسر نے فلم پروڈیوس کرنے سے معذرت کر لی، اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ کو مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑا۔ مغل اعظم اپنے وقت کی مہنگی ترین فلم تھی۔ اس سے پہلے بھارتی سنیما میں اس سے زیادہ لاگت کی فلم نہیں بنی تھی۔اس فلم کے ایک گانے کا بجٹ اس دور میں بننے والی ایک پوری فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ تھا۔ اس فلم کے گانے بھارتی کلاسیکل اور لوک گیتوں سے متاثر ہیں۔ |
![]() ![]() خبروں میں
![]() ![]() کیا آپ جانتے ہیں؟![]() • …کہ شاہ اسماعیل دوم (تصویر میں) کو اپنے والد شاہ طہماسپ اول کے حکم پر تخت نشین ہونے سے پہلے بیس سال تک قحضہ قلعہ میں قید رکھا گیا؟
![]() ![]() ویکیپیڈیا ایک تحریک
![]() ![]() آج کا لفظ
![]() ![]() کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 230,220 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | ||
![]() ![]() منتخب فہرست![]() اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بہت سے بھارتی افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں کئی افراد اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہے۔ 2023ء تک، 21 بھارتیوں کو نامزد کیا گیا ہے اور 10 نے آسکر جیتے ہیں جن میں سائنسی اور تکنیکی زمرے بھی شامل ہیں۔ 30ویں اکیڈمی ایوارڈ میں، محبوب خان کی 1957ء کی ہندی زبان کی فلم مدر انڈیا بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھارت کی پہلی پیشکش تھی۔ اسے چار دیگر فلموں کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا اور وہ اطالوی فلم نائٹس آف کیبیریا (1957ء) سے ایک ووٹ سے ہار گئی تھی۔ 1982 میں، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا نے رچرڈ ایٹنبرو کی سوانحی فلم گاندھی کی مشترکہ پروڈکشن میں اہم کردار ادا کیا۔ 55ویں اکیڈمی ایوارڈز میں، بھانو اتھیا ملبوسات ڈیزائن کرنا کے لیے اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی بھارتی بن گئی۔ | |||
![]() ![]() تاریخآج: جمعہ، 1 اگست 2025 عیسوی بمطابق 6 صفر 1447 ہجری (م ع و) ![]()
| |||
![]() ![]() ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 230,220 مضامین موجود ہیں۔
|
|
![]() |
مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |